چارسدہ،بین الاضلاعی رہزن گروہ کے 3 ارکان گرفتار

چارسدہ،بین الاضلاعی رہزن گروہ کے 3 ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیورورپورٹ) سرڈھیری پولیس نے بین الاضلاعی راہزن گروہ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ چینگ چی اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں سرڈھیری پولیس نے بین الاضلاعی راہزن گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ چنیگ چی اور موٹر سائکل برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے کئے روز پہلے چوری کے تین واردات کیے تھے جس میں چینگ چی ڈرائیور کو رسی سے باندھ کر چینگ چی چھین لی گئی تھی جبکہ ایک چینگ چی کو رات کی تاریکی میں چوری کی تھی۔اس کے علاوہ ملزمان نے گھر کے سامنے سے ایک موٹر سائیکل بھی چوری کیا جس پر سرڈھیری پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کیا گیا تھا۔واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان، ایس ایچ اوتھانہ سرڈھیری مظفر خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم بناکر فوری طور پر چوری شدہ موٹر سائیکل اور چینگ چیزکی برآمدگی اورواردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے دوران تفتیش تینوں ملزمان صدام ولد گل خان، نصیر ولد لعل زادہ ساکنان شکرڈھنڈ اور روح اللہ ولد عبدالغفار ساکن جلالہ مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کااعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹر سائیکل اور دونوں چینگ چیاں بھی برآمد کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔