صوابی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں طالبات سمیت 8 افراد زخمی

صوابی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں طالبات سمیت 8 افراد زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں سکول طالبات سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق موضع جلبئی میں رکشے اور ٹریکٹر ٹرالی کے مابین تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار چھ طالبات شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا سکول سے چھٹی ہونے پر طالبات رکشے میں اپنے گھروں کو جارہی تھی دریں اثناء صوابی جہانگیرہ روڈ پر موضع انبار کے صوابی انٹر چینج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دو نوجوان موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے ایک شدید زخمی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا جب کہ دوسرے کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -