فیصل آباد،1965کی جنگ میں جہاز سے گرایا گیا بھارتی بم برآمد

فیصل آباد،1965کی جنگ میں جہاز سے گرایا گیا بھارتی بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(جنرل رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں ایک پرانی ساخت کا 400کلو وزنی ایک ایساایئر کرافٹ بم برآمد ہوا ہے جسے مبینہ طور پر55سال قبل1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران انڈیا کی جانب سے ائیر پورٹ کو تباہ کرنے کیلئے پھینکا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق 241ر ب چنچل والا میں رانا محمد سلیم نامی ایک شہری کے ڈیرے کے قریب کھیتوں میں مٹی کی کھدائی جاری تھی کہ مزدوروں نے زمین میں بم کو دیکھ کر پولیس کا اطلاع کردی جس پرمقامی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ایک پرانی ساخت کا بم ہے جس کا وزن750پونڈ ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد پاکستان ائیر فورس کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بم1965ء کی جنگ کے دوران ائیرپورٹ کے قریب پھینکا گیا تھا۔مگر وہ زمین کی گہرائی میں ہی دبا کررہ گیا اور خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا جس کی وجہ سے علاقہ میں کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو۔
بم برآمد