ویمن چیمبر آف کامرس کے انتخابات، رابیل ریاض صدر منتخب 

  ویمن چیمبر آف کامرس کے انتخابات، رابیل ریاض صدر منتخب 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس وویمن چیمبر کی لیڈر مسز فطرت الیاس بلور کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وویمن چیمبر کی الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق رابیل ریاض وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب صدر‘ نسیم اختر سینئر نائب صدر اور رابعہ بصری نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ وویمن چیمبر آف کامرس کی نو منتخب صدر رابیل ریاض نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح اپنی کاروباری خواتین کے لئے ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جس سے وہ اپنے بزنس کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ بینک تعلیمی اور گورنمنٹ کے وہ ادارے جو خصوصاً خواتین سمال انٹر پینیور کے لئے کام کر رہے ہیں جیسے کے سمیڈا کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گی۔ انہوں نے اپنی مختصر پریذنٹیشن میں کہا کہ 42 فیصد خواتین میں صرف 13 فیصد رجسٹرڈ ہیں باقی خواتین کو اس طرف راغب کرنے اور ان کے بزنس کو باقاعدہ طور پر مترادف کرنے کی ضرورت ہے۔ جنرل باڈی اجلاس سے سبکدوش ہونیوالی صدر مسز رخسانہ نادر نے وویمن چیمبر آف کامرس کی نو منتخب صدر رابیل ریاض اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دور صدارت میں اپنی کاروباری خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر رابیل ریاض اور ان کی کابینہ سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ خواتین کی مشکلات دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گی۔وویمن چیمبر کی لیڈر مسز فطرت الیاس بلور نے نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ کی اراکین کو مبارکباد دی اور کہا کہ نو منتخب صدر رابیل ریاض وویمن چیمبر آف کامرس کے پلٹ فارم سے گراں قدر خدمات انجام دیں گی۔ سبکدوش ہونیوالے والی صدر مسز رخسانہ نادر نے نو منتخب کابینہ کو پھول پیش کئے اور تمام شرکاء خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ وویمن چیمبر کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں وویمن چیمبر آف کامرس کی سابق صدور شمامہ ارباب‘ نزہت رؤف‘ ناصرہ لغمان سمیت وویمن چیمبر کی ممبرز اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -