صوابی،موضع مرغز میں گھر سے قتل شدہ لاش بر آمد ہوئی

صوابی،موضع مرغز میں گھر سے قتل شدہ لاش بر آمد ہوئی

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع مرغز میں گھر سے قتل شدہ لاش بر آمد ہوئی۔ وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق منگل کی دو پہر موضع مرغز میں رہائش پذیر موضع اسماعیل آباد کے شادی شدہ شخص امیر نواب کی لاش پولیس نے بر آمد کر لی جسے دو دن قبل قتل کرنے کے بعد لاش کمرے میں پڑی تھی بو آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر لاش کو پولیس نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کی تھی اور حال ہی میں وہ ایک بیوی کے ہمراہ موضع مرغز میں رہائش پذیر تھے۔ زیدہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -