دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی 

 دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک  (آن لائن) جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں   کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ امریکہ میں کورونا کووڈ 19 سے ہلاک والوں کا دنیا بھر میں پانچواں نمبر ہے جنکی تعداد دو لاکھ سے اوپر ہے بھارت میکسیکو امریکہ اور برازیل میں کورونا سے مرنے والوں کی دنیا بھر کی تعداد کا نصف پانچ لاکھ ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونے والا پہلا شخص ووہان چین سے تھا جسکے بعد یہ وبا آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیل گئی اور اس نے عالمی نظام درہم برہم کردیا لوگ گھروں میں محصور ہوگئے کاروبار ابھی تک معمول پر نہیں آسکے- فضائی سفر پر پابندیوں سے معیشت سیاحت اور دیگر شعبے ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہیں۔مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدیینہ منورہ بھی انہی پابندیوں کی زد میں ہیں خانہ خدا بیت اللہ شریف میں طواف اور عمرہ پر پابندی برقرار ہے جو مسلم اْمّہ کی تاریخ کی طویل ترین بندش ہے۔یوروپ میں اس وباء   نے دوبارہ کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ بھارت اور امریکہ میں یہ وباء   پھیلتی جارہی ہے۔بھارت کا اقتصادی سپر پاور بننے کا خواب اس وباء  نے چکنا چور کردیا ہے شائیننگ سے وہ ڈیکلائننگ انڈیا بن چکا ہے امریکی سرمایہ کاروں نے کورونا کی وباء کے پیش نظر اپنا آپریشن بھارت میں بند کردیا ہے۔ 
 کورونا 

مزید :

صفحہ آخر -