کورونا کے باعث 7ماہ سے بند طور خم بارڈر پیدل آمدورفت کیلئے کھو ل دیا گیا، قانونی دستاویزات لازمی قرار

کورونا کے باعث 7ماہ سے بند طور خم بارڈر پیدل آمدورفت کیلئے کھو ل دیا گیا، ...

  

 لنڈی کوتل(این این آئی) پیدل آمد و رفت کیلئے طورخم بارڈر کھول دیا گیا۔ سات ماہ سے بند بارڈر، منگل بدھ جمعرات اور ہفتہ کے دن کھلا رہے گا۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں قانونی دستاویزات لازمی قرار دیدی گئیں۔مزدور وں،تاجر وں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق کوویڈ 19ایس او پیز کے مطابق تمام سرحدیں بند ہونے کے تقریباً 7ماہ بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دیگر بارڈرز کی طرح طورخم بارڈر کو بھی کھول دیا، ہفتے میں چار دن قانونی دستاویزات کے تحت سرحد پار کرنے کی اجاز ت ہوگی۔بارڈر کھلتے ہی لنڈ ی کو تل سے سیکڑوں افراد مزدوری کی غرض سے افغانستان گئے جبکہ وہاں سے افغانی باشندے پاکستان داخل ہوئے اورانہوں نے پاکستان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا اس اقدام سے مزدورں،تاجروں اور عوام ہی نہیں ان ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کی مشکلات بھی کم ہونگی جو عدم علاج کے باعث کسمپرسی کا شکار تھے۔ٹریڈرز نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ احسن اقدام ہے کیونکہ سرحدبند ہونے سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو ملک کو کھوکھلا بنا دیتا ہے۔

طورخم بارڈر

مزید :

صفحہ آخر -