نوشہرہ، دریا کنارے سے ملنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے 5سے افراد جاں بحق

نوشہرہ، دریا کنارے سے ملنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے 5سے افراد جاں بحق

  

 نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ مقامی لوگوں کو دریا کے کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔ وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کو میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین پولیس افسران کیساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے، واقعہ میں جاں بحق افراد کی شناخت ہدایت اللہ، مکرم، فرید اللہ، حضرت اللہ اور شفقت سے ہوئی ہے۔ 

5ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -