قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کا شمالی وزیرستان کا دورہ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کا شمالی وزیرستان کا دورہ 

  

راولپنڈی(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کو شمالی وزیرستان کا دورہ کرایا گیا، علاقے میں جاری آپریشنز اور فوجی چوکیوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کو شمالی وزیرستان  کا دورہ کرایاگیا، اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کو علاقے میں چوکیوں کی تعمیر اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی ارکان کو سرحد پر پوسٹس اور قلعوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے20 ارکان نے میران شاہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ آخر -