صدارتی ریفرنس کیلئے ریفرنڈم کرانے کا معاملہ،درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر 

صدارتی ریفرنس کیلئے ریفرنڈم کرانے کا معاملہ،درخواست پر رجسٹرار آفس کے ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ملک میں صدارتی ریفرنس کیلئے ریفرنڈم کرانے کا معاملہ پر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں عام عوام پارٹی نے صدارتی ریفرنس کے لیے ریفرنڈم کرانے کی درخواست دی تھی،ریفرنڈم بارے درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔ درخواست میں کہاگیاکہ رجسٹرار آفس کیاعتراضات کا کوئی جواز نہیں،یہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔

صدارتی ریفرنس 

مزید :

صفحہ آخر -