نوشہرہ، دریاکنارے سے ملنے والا مارٹرگولہ پھٹنے سے 5افراد جاں بحق

نوشہرہ، دریاکنارے سے ملنے والا مارٹرگولہ پھٹنے سے 5افراد جاں بحق

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) اکبرپورہ میں دریا کے کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کی پھٹ جانے دھماکہ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی دھماکے کی وجہ سے 05 افراد جاں بحق 01 زخمی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر، ریسکو 1122 سمیت محکمہ صحت اور اپنی مدد آپ کے تحت مقامی شہریوں کی امدادی کاروائیاں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔وقوعہ کے فوراً بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے سیل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین دیگر پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے۔ وقوعہ میں 05 افراد ہدایت اللہ ولد روح الامین،مکرم،فرید اللہ پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ،حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ جاں بحق جبکہ قیصر ولد فرحان ساکن زخی میانہ زخمی جیسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

مزید :

صفحہ اول -