شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مختلف جگہوں پر ٹینکیاں   لگوائی جائیں، اکبر ایوب

شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مختلف جگہوں پر ٹینکیاں   لگوائی جائیں، ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت اور انکے مسائل کے حل کیلئے تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے دفاتر میں ون ونڈو آپریشن شروع کروایا جائیگا اور ہر ون ونڈو کیساتھ ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا جو کہ عوام کو انکے مسائل حل کروانے میں مدد دیگا۔ جبکہ تمام یو سی لیول پر ایک ایک کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جائے تاکہ عوامی شکایت اعلیٰ حکام تک بروقت پہنچا کر انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا کروایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ون پشاور کے دورے پر منعقد جائز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات، تحصیل میونسپل آفیسر ٹاؤن ون احسان اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایات جاری کی کہ پشاور کی صفائی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہر کی سڑکوں کے کناروں پر پڑی مٹی کو فوراً ہٹایا جائے جبکہ سڑکوں کے کنارے اور پلوں کے نیچے اراضی کو خوبصورت پودوں سے سر سبز و شاداب کروایا جائے تاکہ شہر میں جگہ جگہ پڑی گندگی کے ڈھیروں سے عوام کو نجات مل سکے.صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے موقع پر شاہی باغ، پردہ باغ اور شالیمار باغ کا بھی دورہ کیا اورہدایات جاری کی کہ خواتین کے لیے بنائی جانے والی پارک پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس پر کام کو تیز کروایا جائے اور پارک میں خوبصورتی کیلئے پودے لگائے جائیں تاکہ خواتین کو پر سکون اور صحت افزاء ماحول میسر ہو۔ انھوں نے شالیمار باغ کے حوالے سے بتایا کہ شالیمار باغ کا نام تبدیل کرکے شالیمار لیڈیز پارک رکھا جائے۔اکبر ایوب خان نے شاہی باغ میں موجود لائبریری کا جائزہ بھی لیا اور ہدایت جاری کی کہ لائبریری میں طلباء کیلئے ائیر کنڈیشن اور کمپیوٹر لگوائے جائیں تاکہ طلباء کو پر سکون تعلیمی ماحول میسر ہوں۔صوبائی وزیر بلدیات نے ٹی ایم اے ٹاؤن-1 (TMA TOWN-1) کے حکام کو ہدایات کی کہ عوام کی سہولیات کے پیش نظر شہر کے مختلف جگہوں پر پینے کیلئے صاف پانی کی ٹینکیاں لگوائی جائیں اور مختلف اراضیوں پر تمام تر سہولیات سے آراستہ واش رومز بنائیں جائیں تاکہ عام آدمی کو بہتر سہولیات زندگی میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے پارکوں میں اعلیٰ کوالٹی کے میٹرئیل کا استعمال کیا جائے اور واک ٹریک، بیٹھنے کیلئے سٹینڈ اور دیگر جگہوں پر حفظانِ صحت کے اصولوں کیمطابق کام کیا جائے تاکہ بزرگ شہریوں اور دیگر عوام کو پر فضااور بہترین ماحول میسر ہو سکے۔

مزید :

صفحہ اول -