ڈیرہ سے ملتان آنیوالی بس کھائی میں گر گئی‘ 3 مسافر جاں بحق
مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر + بیورو رپورٹ) بھٹہ پور فلائی پر مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے ملتان آتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی‘ حادثے میں 3 مسافر موقع پر جاں بحق اور 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان 8 ایمبولینسز فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل کے ہمراہ جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا۔ فوری اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹریفک حادثے میں 25 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ زخمیوں ہونیوالے مسافروں میں دو خواتین سمیت 14 افراد شامل۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال کی جائے حادثہ پر پہنچ کر، پولیس افسران سے حادثے کے متعلق معلومات لیں اور متعلقہ ہدایات جاری کیں، ڈی ایس پی ٹریفک کو حادثے کی وجوہات کے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، ڈی پی او نے زخمیوں کی شفٹنگ اور علاج و معالجہ بارے بھی تفصیلات لیں،۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین اور اسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب حادثے کی جگہ پہنچے اور مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
3 مسافر