ملک بھر میں پرائمری سکولز بھی کھول دیئے گئے، ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار

ملک بھر میں پرائمری سکولز بھی کھول دیئے گئے، ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار
ملک بھر میں پرائمری سکولز بھی کھول دیئے گئے، ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں پرائمری سکولز بھی کھول دیئے گئے، سندھ میں پہلے ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکیں، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔
13 مارچ کے بعد آج سے پرائمری جماعتوں کے طلبہ ایک بار پھر سکول پہنچے، انتظامیہ کا کہنا ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا انتہائی ضروری ہے، یہ مرحلہ سب سے زیادہ چیلنج والا ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کسی کو بھی ماسک کے بغیر سکول میں داخلہ کی اجازت نہیں، کلاسز میں بھی طلبہ کے درمیان فاصلے کا خیال رکھنا ہو گا، اس حوالے سے اساتذہ کو بھی خاص ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب این سی او سی نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔