24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے، 747 نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے، 747 نئے کیسز رپورٹ
24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے، 747 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 747 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق این سی او سی کاکہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے،پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد6 ہزار479 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 747نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ12ہزار263 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 32 ہزار31ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار903 ہوگئی،جبکہ پاکستان میں کورونا سے2لاکھ 96 ہزار881افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 37 ہزار776 ،اسلام آباد16 ہزار581 ،بلوچستان میں 15ہزار257 ،آزادکشمیر2 ہزار269 اور گلگت بلتستان میں 3ہزار778 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -