نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس، کیپٹن(ر) صفدر اوررانا ثنا اللہ کی عبوری درخواست ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع

نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس، کیپٹن(ر) صفدر اوررانا ثنا اللہ کی عبوری درخواست ...
نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس، کیپٹن(ر) صفدر اوررانا ثنا اللہ کی عبوری درخواست ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن(ر) صفدر اوررانا ثنا اللہ کی عبوری درخواست ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی لاہور میں رانا ثنااللہ اور کیپٹن(ر) صفدر حاضری کےلئے پیش ہوئے۔تھانہ چوہنگ کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، عدالت نے کیپٹن(ر) صفدر اوررانا ثنا اللہ کی عبوری درخواست ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع کردی،مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوَں کی درخواست ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -