میری آمدنی آستانوں سے بھی آتی ہے اس پر بات نہیں کروں گا،کیپٹن (ر)صفدر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہاہے کہ میری آمدنی آستانوں سے بھی آتی ہے اس پر بات نہیں کروں گا،میں عدالتوں کا سامنا ضرور کروں گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ قانون کااحترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، عمران خان عوامی ووٹ سے نہیں منتخب ہوئے وزیراعظم نہیں کہوں گا۔
کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ میری آمدنی آستانوں سے بھی آتی ہے اس پر بات نہیں کروں گا، نوازشریف کا حکم ہے کہ پاکستان بچانا ہے،میں عدالتوں کا سامنا ضرور کروں گا،میں نے ماضی میں بھی جیلیں کاٹیں ۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 8 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب خیبر پختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔