ن لیگ نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس طلب کرلئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کے الگ الگ اجلاس ہوں گے ،نوازشریف دونوں اجلاسوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔
احسن اقبال نے کہاکہ سی ای سی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن میں ہوگاجبکہ سی ڈبلیو سی کا اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن میں ہوگا، اجلاس میں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک اور پارٹی کی شرکت کے امور پر مشاورت ہو گی ۔