پاکستانی ہندوﺅں کے قتل کامعاملہ آئی جی جے لے جانے کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب 

پاکستانی ہندوﺅں کے قتل کامعاملہ آئی جی جے لے جانے کی درخواست پر سیکرٹری ...
پاکستانی ہندوﺅں کے قتل کامعاملہ آئی جی جے لے جانے کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوﺅں کے قتل کا معاملہ آئی جی جے لے جانے کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بھارت میں 11 پاکستانی ہندوﺅں کے قتل کا معاملہ آئی سی جے لے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل حسیب چودھری نے کہاکہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کیلئے درخواست دائر کی ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے،پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کیلئے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے ،عدالت نے بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔