سپریم کورٹ، میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،نئے بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھجوا دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی،جس پر میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،نئے بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھجوا دیا،میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔