ن لیگ پی ڈی ایم کے فیصلو ں پر بھرپور عمل کرے گی ،ہم نے آٹا چینی اور بجلی چوروں کو گھر بھیجنا ہے: مریم اورنگزیب

ن لیگ پی ڈی ایم کے فیصلو ں پر بھرپور عمل کرے گی ،ہم نے آٹا چینی اور بجلی چوروں ...
ن لیگ پی ڈی ایم کے فیصلو ں پر بھرپور عمل کرے گی ،ہم نے آٹا چینی اور بجلی چوروں کو گھر بھیجنا ہے: مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ن لیگ پی ڈی ایم کے فیصلو ں پر بھرپور عمل کرے گی ،ہماری جدوجہد پاکستان کے آئین اور عوام کیلئے ہے ،ہم نے آٹا چینی اور بجلی چوروں کو گھر بھیجنا ہے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ن لیگ پی ڈی ایم کے فیصلو ں پر بھرپور عمل کرے گی ، نوازشریف نے فیصلہ کیا کہ کرپٹ ٹولے کو گھر بھیجا جائے گا، پی ڈی ایم کا کل اجلاس ہوا جس میں عوامی جلسوں کااعلان کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کو صبح اور شام صرف نوازشریف کا خیال ہے،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے کا جواب کون دے گا؟، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا جواب کون دے گا؟۔

مریم اورنگز یب نے کہاکہ ہم نے آٹا چینی اور بجلی چوروں کو گھر بھیجنا ہے ، نوازشریف کی قیادت میں مہنگائی کی لہر کم ہوگی ، ہماری جدوجہد پاکستان کے آئین اور عوام کیلئے ہے ،عمران خان کے دائیں بائیں نیب کے ملزم بیٹھے ہیں مگروہ نیب کو نظر نہیں آتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -