کراچی میں پی ٹی آئی کے دو گروپوں کے مابین تصادم ، تھانہ میدان جنگ بن گیا 

کراچی میں پی ٹی آئی کے دو گروپوں کے مابین تصادم ، تھانہ میدان جنگ بن گیا 
کراچی میں پی ٹی آئی کے دو گروپوں کے مابین تصادم ، تھانہ میدان جنگ بن گیا 
سورس:   twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے شارع نور جہاں میں واقع پولیس سٹیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں تھانے کے اندر بھی توڑ پھوڑ کی گئی ، کارکنوں نے تھانے کے شیشے اور گملے توڑ ڈالے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے عباس جعفری نے کارکن عمر دراز کے خلاف شکایت درج کی تھی ، ایم پی اے عباس جعفری نے کارکن عمر دراز کے خلاف شکایت درج کی تھی ، کارکنوں کی ایم پی اے عباس جعفری کے ساتھ بھی ہاتھاپائی ہوئی ۔ تھانے میں ہونے والے تصادم کے دوران رکن اسمبلی نجیب ہارون کے کوآر ڈی نیٹر اعظم پر تشدد کیا گیا ، اعظم کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں ۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے تاہم اس لڑائی کے حوالے سے مزید تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں اور معاملے کو مبینہ طور پر دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -قومی -