پی آئی اے غیرقانونی بھرتی کیس،سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر

پی آئی اے غیرقانونی بھرتی کیس،سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی ...
پی آئی اے غیرقانونی بھرتی کیس،سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے میںغیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب ریفرنس میں سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخرکردیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل درخواست گزار شاہد عباسی عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخرکردیا،بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 21 اکتوبر کو سنایا جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -