وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کلاس روم میں سماجی فاصلے کے فقدان پر برہم ، کلاسز میں خود کرسیاں لگوائی 

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کلاس روم میں سماجی فاصلے کے فقدان پر برہم ، کلاسز ...
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کلاس روم میں سماجی فاصلے کے فقدان پر برہم ، کلاسز میں خود کرسیاں لگوائی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی مدرسہ اسلامیہ سکول نمبر 3 میں کلاس روم میں سماجی فاصلے کے فقدان پر برہم ہو گئے ،سعید غنی نے کہاکہ آج میں آپ کی کلاسز میں خود کرسیاں لگا رہاہوں تاکہ آپ کو سماجی فاصلے کااحساس ہو۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کھارادر کے مختلف نجی سکولوں کا اچانک دورہ کیا،سعید غنی نے مدرسہ اسلامیہ سکول نمبر3 کا بھی دورہ کیا ،صوبائی وزیر نے کلاس روم میں سماجی فاصلے کے فقدان پر برہمی کااظہارکیا۔

سعید غنی نے کہاکہ ہمیں خود اپنے آپ کو اور دوسروں کو اس وبا سے بچانے کیلئے احتیاط کرنا ہو گی ،آج میں آپ کی کلاسز میں خود کرسیاں لگا رہاہوں تاکہ آپ کو سماجی فاصلے کااحساس ہو۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -