سیکرٹریٹ الاﺅنس کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی کیخلاف درخواست5ہزار جرمانے کے ساتھ مسترد

سیکرٹریٹ الاﺅنس کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی کیخلاف درخواست5ہزار جرمانے کے ...
سیکرٹریٹ الاﺅنس کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی کیخلاف درخواست5ہزار جرمانے کے ساتھ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹریٹ الاﺅنس کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی کیخلاف درخواست5ہزار جرمانے کے ساتھ مستردکردی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سیکرٹریٹ الاﺅنس کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری صفدر ملک ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار ڈپٹی سیکرٹری پر اظہار برہمی کیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ایسی درخواستوں سے یہاں بہت سارے کیسز زیرالتوا ہیں ،عدالت نے درخواست گزار کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ایسی درخواست دائر کی تو بھاری جرمانے کیساتھ مسترد کرینگے ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ کون ہیں؟ آپ کا حلقہ کونسا ہے؟ آپ کامنتخب نمائندہ کون ہے؟، درخواست گزار نے کہاکہ ڈپٹی سیکرٹری ریٹائرڈ ہوں، بھکر کارہنے والا اور اسلام آباد کا ووٹر ہوں ، عدالت نے کہاکہ اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرلیں جو بھی کہنا ہے پہلے اپنے منتخب نمائندے کو بتائیں ، منتخب نمائندوں کاہی تو دائرہ کار بنتا ہے ،اس سوچ کو تبدیل کریں ۔
عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو منتخب نمائندوں کے پاس جائیں ، درخواست گزار نے عدالت سے دوبارہ استدعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ یہ معاملہ نیب کو بھیج دیں ۔
عدالت نے سیکرٹریٹ الاﺅنس کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی کیخلاف درخواست5ہزار جرمانے کے ساتھ مستردکردی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔