الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، گورنر پنجاب چودھری سرور

الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، گورنر پنجاب چودھری سرور
الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے ، الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ایم این اے عاصم نذیر اور ایم پی اے سعید احمد سعدی نے ملاقات کی ،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے ، الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں،چودھری محمد سرور نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ، بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے ، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -