ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی ، وفاقی حکومت، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تفصیلات طلب 

ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی ، وفاقی حکومت، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے ...
ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی ، وفاقی حکومت، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تفصیلات طلب 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست پر5 نومبر کو وفاقی حکومت، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،کرپٹو کرنسی پر اجازت نہ دینے پر عدالت سٹیٹ بینک آف پاکستان پر برہم ہو گئی، عدالت نے کہاکہ دور حاضر میں ڈیجیٹل کرنسی جیسی جدید ٹیکنالوجی سے فوائد کیوں نہیں لیے جارہے؟ ،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہاکہ دنیا جدید ٹیکنالوجی میں بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں، دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی چل رہی ہے پاکستان میں کیوں بند ہے؟۔

وکیل سٹیٹ بینک نے کہاکہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، اسے ریگولر نہیں کیا گیا،عدالت نے کہاکہ کرپٹو کرنسی سے متعلق بین الاقوامی قوانین پیش کئے جائیں، عدالت نے 5 نومبر کو وفاقی حکومت، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کرلیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -