قومی نیشنل ٹی 20 کپ کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟

قومی نیشنل ٹی 20 کپ کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟
قومی نیشنل ٹی 20 کپ کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟
سورس:   Creative commons licenses

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20کپ کیلئے کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناءمیر اور بازید خان سمیت کئی نامور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ کیلئے کمنٹری پینل میں شامل وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناءمیر اور بازید خان 14 کیمروں کی مدد سے پی ٹی وی سپورٹس پر نشر ہونے والے میچز پر تبصرہ کریں گے اور شائقین کرکٹ کو انگریزی کیساتھ ساتھ قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری سننے کو ملے گی۔ 

طارق سعید اور سکندر بخت کے ہمراہ سابق کرکٹر مرینہ اقبال اور موجودہ فرسٹ کلاس کھلاڑی شہزر محمد بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پریزینٹرز زینب عباس اور سویرا پاشا پری اور پوسٹ میچ شوزکریں گی۔

رمیز راجہ ایونٹ کے ابتدائی 2 روز کمنٹری کرنے کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے دوبارہ راولپنڈی آئیں گے، وسیم اکرم 9، 10 اور 11 اکتوبر کو راولپنڈی کے میچز میں کمنٹری کریں گے،بازید خان ملتان میں ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں موجود ہوں گے۔

مزید :

کھیل -