پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ملتوی ہونے والا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ شائقین کرکٹ کو افسردہ کر دینے والی خبر آ گئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ملتوی ہونے والا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ملتوی ہونے والا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ شائقین کرکٹ کو افسردہ کر دینے والی خبر آ گئی
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ملتوی ہونے والا ٹیسٹ میچ رواں سال کھیلنا ممکن نہیں رہا اور اب یہ 2021 ءمیں کھیلا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کا ملتوی ہونے والا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ اب 2021ءمیں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پر واضح کر دیا ہے کہ رواں برس اس ٹیسٹ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔ 

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا یہ ٹیسٹ میچ اپریل میں شیڈول تھا مگر عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث جہاں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آخری میچز ملتوی کرنے پڑے تو وہیں یہ ٹیسٹ میچ بھی ملتوی ہو گیا اور اس کیساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول ایک ون ڈے میچ بھی ملتوی ہو چکا ہے۔ 

مزید :

کھیل -