میں نے جو بھرتیاں کیں وہ نیب کی نظر میں غلط ہیں،سوائے چیئرمین نیب کے، شاہد خاقان عباسی 

میں نے جو بھرتیاں کیں وہ نیب کی نظر میں غلط ہیں،سوائے چیئرمین نیب کے، شاہد ...
میں نے جو بھرتیاں کیں وہ نیب کی نظر میں غلط ہیں،سوائے چیئرمین نیب کے، شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ میری کی ہوئی سب تقرریاں غلط ہیں سوائے چیئرمین نیب کے،چیئرمین نیب کی تقرری کوپوراملک غلط کہہ رہاہے، چیئرمین نیب کی تقرری پربھی ایک کیس بنادیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کا مقصد سیاستدانوں کی بے عزتی کرناہے،میں نے جو بھرتیاں کیں وہ نیب کی نظر میں غلط ہیں،میں نے تو چیئرمین نیب کی بھی تعیناتی کی وہ کیس بھی میرے خلاف بنایا جائے، چیئرمین نیب کی تقرری کوپوراملک غلط کہہ رہاہے،ملک میں کسی بھی وقت کسی کی گرفتاری ہوسکتی ہے،

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 175پریس کانفرنسز وزرا نے کیے ہیں مگر کوئی کام کی بات نہیں کی،ان کاکہناہے کہ منی لانڈرنگ کامطلب نیب کو پتہ ہے نہ ہی وزرا کو،جو سرکاری افسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ جب تک نیب ہوگااس ملک میں کوئی کام نہیں ہوسکتا،،نوازشریف کی رپورٹ پڑھے بغیران کی صحت کااندازہ لگالیاجاتاہے،ملک چلالیں یانیب،نیب کے ہوتے ملک نہیں چل سکتا،پھرکہتے ہیں بجلی بندہوگئی،گیس بحران آگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -