سشانت سنگھ کے بعد ایک اور 26 سالہ بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی 

سشانت سنگھ کے بعد ایک اور 26 سالہ بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر ...
سشانت سنگھ کے بعد ایک اور 26 سالہ بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سشانت شرما کے بعد اب ایک اور 26 سالہ بھارتی اداکار ” اکشانت اتکرش“ نے اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی ہے ، جن کی لاش کو پنکھے سے لٹکتے ہوئے ان کی ایک دوست نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع کی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق اکشانت اتکرش کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے تھا اور وہ بھارتی شہر ممبئی کے علاقے اندھیری میں اپنی خاتون دوست کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے جہاں انہوں نے رات کو پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔
حکام نے بتایا کہ ساتھی خاتون نے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان اداکار کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہیں تھے اور معمول کے مطابق اتوار کی رات بالکل ٹھیک تھے، ایک ساتھ کھانا کھایا جس کے بعد سونے کے لیے اپنے روم میں چلے گئے تاہم رات ساڑھے گیارہ بجے واش روم جانے کے لیے اٹھی تو اکشانت کو مردہ پایا۔
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اور حادثاتی موت کا پرچہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں کسی جرم کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار انڈسٹری میں کام نہ ملنے پر پریشان تھے جس پر انہوں نے اتوار کی رات یہ انتہائی قدم اٹھایا۔دوسری جانب اداکار کے گھر والوں نے خودکشی کے بجائے قتل کا الزام عائد کیا ہے اور شکایت کی ہے کہ ممبئی پولیس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی اور قتل کا مقدمہ نہیں درج کررہی۔
اداکار کے چچا کا کہنا ہے کہ اکشانت کسی ڈپریشن میں نہیں تھا، وہ کام تلاش کررہا تھا اور اسے ایک فلم بھی ملی تھی۔

مزید :

تفریح -