لوکل گورنمنٹ اپنے علاقوں میں جو کام کرا سکتی تھی وہ بھی نہیں کر رہی،سندھ ہائیکورٹ کے بارشوں سے کراچی ڈوبنے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے آئینی درخواست پر ریمارکس

 لوکل گورنمنٹ اپنے علاقوں میں جو کام کرا سکتی تھی وہ بھی نہیں کر رہی،سندھ ...
 لوکل گورنمنٹ اپنے علاقوں میں جو کام کرا سکتی تھی وہ بھی نہیں کر رہی،سندھ ہائیکورٹ کے بارشوں سے کراچی ڈوبنے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے آئینی درخواست پر ریمارکس

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے بارشوں سے کراچی ڈوبنے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے آئینی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے صوبائی حکومت سے روڈ میپ بھی طلب کرلیاگیا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ زیادہ بارش ہوئی ہو گئی اس کے بعد جو کچھ کر سکتے تھے تووہ تو کرتے ، شہر کا حشر دیکھا؟ سب لوگ پریشان ہیں ،پتہ نہیں آپ لوگ کیسے سکون سے بیٹھ جاتے ہیں ، لوکل گورنمنٹ اپنے علاقوں میں جو کام کرا سکتی تھی وہ بھی نہیں کر رہی، جہاں جہاں بارش کاپانی جمع تھااب وہاں گڑھے پڑ چکے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں بارشوں سے کراچی ڈوبنے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے آئینی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پورے شہر میں گٹر ابل رہے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں،کیا کراچی کی ابتر صورتحال کسی کو نظر نہیں آتی،کراچی کے مسائل کے مستقل حل اور سد بات کیلئے کیااقدامات کئے جارہے ہیں؟۔

ایڈیشنل سیکرٹری ریلیف نے کہاکہ وفاق سے ملکر1100 ارب کی لاگت سے مختلف منصوبوںپر کام شروع ہوگا،کراچی کے تمام منصوبے 3سے 5 سال میں مکمل ہوں گے ۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہاکہ بارش میں کراچی ڈوبا ہوا تھا،شہری پریشان تھے ،ایڈیشنل سیکرٹری ریلیف نے کہاکہ اس بار 400 ملی میٹر بارش ہوئی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ زیادہ بارش ہوئی ہو گئی اس کے بعد جو کچھ کر سکتے تھے تووہ تو کرتے ، شہر کا حشر دیکھا؟ سب لوگ پریشان ہیں ،پتہ نہیں آپ لوگ کیسے سکون سے بیٹھ جاتے ہیں ، لوکل گورنمنٹ اپنے علاقوں میں جو کام کرا سکتی تھی وہ بھی نہیں کر رہی، جہاں جہاں بارش کاپانی جمع تھااب وہاں گڑھے پڑ چکے ہیں۔

عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے صوبائی حکومت سے روڈ میپ بھی طلب کرلیاگیا،عدالت نے ہدایت کی فریقین 28 اکتوبر تک تفصیلی جواب جمع کرائیں 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -