ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن اہلکار گرفتار، اس کے قبضے سے کیا کچھ برآمد کیا گیا؟ پریشان کن خبر آ گئی

ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن اہلکار گرفتار، اس کے قبضے سے کیا کچھ برآمد ...
ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن اہلکار گرفتار، اس کے قبضے سے کیا کچھ برآمد کیا گیا؟ پریشان کن خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن پولیس اہلکار عامر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز، لیپ ٹاپ برآمد کر لئے ہیں۔ 

نجی خبر رساں ادارے 24 نیوز کے مطابق سہالہ پولیس سٹیشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈولفن پولیس اہلکار کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کر لیا ہے جس پر اسے معطل کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق عامر کا ایک ساتھی سلمان بھی کارروائی میں گرفتار ہواہے جبکہ پولیس نے 5 موٹر سائیکلیں، 5 موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپس اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے، دونوں گرفتار ملزموں کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -