تھرپارکر میں تین روز میں لڑکی کی مبینہ خود کشی کا پانچواں واقعہ ، پریشان کن خبر آ گئی
تھرپارکر(ویب ڈیسک )سندھ کے ضلع تھرپارکر میں 3 دن میں لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کا پانچواں واقعہ سامنے آگیا، چیلھار کے گاوں میں کنویں سے 15 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے چیلھار کے گاوں میں 15 سالہ مومل ولد کھینراج نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کی روشنی میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔لڑکی کی لاش کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مٹھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال ضلع میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔