پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، حکومت نے خوشخبری سنا دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، حکومت نے خوشخبری سنا دی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، حکومت نے خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے البتہ ہائی سپیڈ اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس کی منظوری بھی دیدی ہے۔ 

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -