سانحہ موٹروے ،حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کافیصلہ

سانحہ موٹروے ،حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کافیصلہ
سانحہ موٹروے ،حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ موٹروے کے بعد حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیو ری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کرآغاز کردیاہے،نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے الگ نظام تشکیل دیاجائے گا،کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسر ہوگا،وزیراعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -