نوازشریف کاایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار ،رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش 

نوازشریف کاایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار ،رپورٹ اسلام ...
نوازشریف کاایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار ،رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر موجود شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیاہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کا دو رکنی بچ کچھ بعد پانامہ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -