آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،لیگی رہنما کو 10 سال قید،5 کروڑ روپے جرمانہ ، کمرہ عدالت سے گرفتار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،لیگی رہنما کو 10 سال قید،5 کروڑ روپے جرمانہ ، کمرہ ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،لیگی رہنما کو 10 سال قید،5 کروڑ روپے جرمانہ ، کمرہ عدالت سے گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو 10 سال قید اور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،سابق لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی چودھری محمد ریاض کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،سابق لیگی رہنما محمد ریاض پر 2002 میںریفرنس قائم کیاگیا تھا۔

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کافیصلہ سنا دیا،عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی کو 10 سال قیداور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،سابق لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -