ساہیوال میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے خاتون سرکاری افسر کو مبینہ تھپڑ مار دیا 

ساہیوال میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے خاتون سرکاری افسر کو ...
ساہیوال میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے خاتون سرکاری افسر کو مبینہ تھپڑ مار دیا 

  

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے مبینہ طور پر خاتون سرکاری افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر جی پی او کے عملے نے کام چھوڑ دیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون افسر صوفیہ قاسم کا کہناہے کہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم 24 ستمبر کو دفتر آئے اور انہوں تھپڑ مارے ، سٹاف نے انہیں نوید اسلم سے بچایا اور اسے دفتر سے نکالا ۔ پولیس نے کمزور دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کیا جس کے بعد ملزم نے اگلے ہی روز اپنی ضمانت کروا لی۔ واقعہ کے بعد جی پی او ساہیوال کے عملے نے کام چھوڑ دیاہے ۔ ملزم نے اپنے مبینہ عمل سے انکار کر دیاہے تاہم خاتون افسر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں ۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم کا کہناہے کہ اس نے خاتون افسر کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا ، محکمہ ڈاک کا کنٹریکٹر ہوں اور اپنی ترسیلات کی تفصیل لینے آیا تھا لیکن خاتون افسر نے تفصیل دینے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ تحریک انصاف کے بارے میں بر ا بھلا بھی کہا لیکن میں نے ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ساہیوال -