چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اگست میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت پر فیصلہ محفوظ

چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اگست میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت پر فیصلہ ...
چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اگست میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اگست میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اگست میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت پر ہوئی،چیئرمین نیپرا نے کہاکہ سی پی پی اے نے اگست کےلئے 98 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا،اضافے سے صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ آئے گا۔

نیپرا نے مہنگے فرنس آئل اور ڈیزل پاور پلانٹس چلانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فرنس آئل اور ڈیزل پاور پلانٹس چلانے پر اپنی ماہرانہ رائے تحریری طور پر طلب کرلی،چیئرمین نیپرانے کہاکہ این پی سی سی پاور پلانٹس کی مینٹا ننس کا سالانہ شیڈول فراہم کرے ، نیپرا کے پاس پاور پلانٹس کے چلنے کی لائیو مانیٹرنگ کا نظام موجود نہیں ، سی پی پی اے کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات کی بنیاد پر اضافے کا فیصلہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -