کیا واقعی ہی فردوس شمیم نقوی نے حکومت مخالف بیان پر استعفیٰ دیدیا ہے ؟ گورنر سندھ کا اہم بیان آ گیا 

کیا واقعی ہی فردوس شمیم نقوی نے حکومت مخالف بیان پر استعفیٰ دیدیا ہے ؟ گورنر ...
کیا واقعی ہی فردوس شمیم نقوی نے حکومت مخالف بیان پر استعفیٰ دیدیا ہے ؟ گورنر سندھ کا اہم بیان آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ اسی روز معذرت کرنے کے بعد دے دیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی بنیاد پراستعفی مجھے دیا ہے۔

مزید :

قومی -