سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری

سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری
سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دیدی گئی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا، اجلاس میں سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دی گئی ،گولڈن ہینڈ شیک کیلئے 19 ارب65 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔

سٹیل ملز کے 49 فیصد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک ملے گا،سٹیل ملز کے نان پٹیشنرز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 11 اعشاریہ 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ای سی سی نے گیس میٹرز رینٹ20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا،صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کافیصلہ کیا ہے،اجلاس میںجے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات بھی وصول کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ نے کہاکہ 22 ارب روپے اس مد میں وصول کئے جائیں گے ، گھریلو ، کمرشل ، تندور ،سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کو استثنیٰ ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -