سندھ ہائیکورٹ کا اراضی واگزار کرانے کیلئے پاک فوج کو معاونت کا حکم 

سندھ ہائیکورٹ کا اراضی واگزار کرانے کیلئے پاک فوج کو معاونت کا حکم 
سندھ ہائیکورٹ کا اراضی واگزار کرانے کیلئے پاک فوج کو معاونت کا حکم 

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اراضی واگزار کرانے کیلئے پاک فوج کو معاونت کا حکم دیدیا،عدالت نے کور کمانڈر کراچی کو زمینوں سے قبضے ختم کرانے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پولیس مقامی وڈیروں سے ملی ہوئی ہے ،سندھ میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر بااثر افراد کا قبضہ ہے۔

عدالت نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس قبضے چھڑانے میں ناکام ہو گئی ہے ،اب پاک آرمی بااثر لوگوں سے سرکاری اراضی کے قبضے ختم کرائے ،عدالت نے کیس کی سماعت3نومبر تک ملتوی کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -