قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ ...
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے سینٹرل پنجاب کے سکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں جن کی جگہ علی شان کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں فرسٹ اور سیکنڈ الیونز کے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ یکم سے 8 اکتوبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا اور دونوں ٹورنامنٹس بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔ 

پی سی بی کے مطابق سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں فہیم اشرف کی جگہ علی شان کو جگہ دی گئی ہے اور ناردرن فرسٹ الیون سکواڈ میں عماد وسیم کی جگہ محمد اسماعیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سندھ فرسٹ الیون سکواڈ میں رومان رئیس کی جگہ غلام مدثر کو موقع ملا ہے۔ 

اسی طرح بلوچستان سیکنڈ الیون میں سمیع اسلم کی جگہ عظیم گھمن کو شامل کیا گیا ہے، سندھ سیکنڈ الیون کے غلام مدثر فرسٹ الیون میں رومان رئیس کی جگہ پر کریں گے اور سیکنڈ الیون میں ان کی جگہ تابش خان کو دی گئی ہے، اسی طرح سدرن پنجاب سیکنڈ الیون میں محمد عرفان جونیئر کی جگہ احسن بیگ کو شامل کیا گیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -