حکومت پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کتنے گھنٹے چلانے کا فیصلہ کیا ہے؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آ گئی

حکومت پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کتنے گھنٹے چلانے کا فیصلہ کیا ہے؟ ...
حکومت پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کتنے گھنٹے چلانے کا فیصلہ کیا ہے؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تاحال انشورنس نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بغیر انشورنس ہی ٹرین کے ٹیسٹ رن بھی مکمل کر لئے گئے جبکہ حکومت نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اورنج لائن 12 گھنٹے کمرشل رن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے سٹی 42 کے مطابق اورنج لائن کی قیمتی ٹرینیں اور انجن بغیر انشورنس ٹریک پر دوڑائی جارہی ہیں جبکہ ٹرین کو تاحال 12 گھنٹے کے مسلسل ٹیسٹ رن سے بھی نہیں گزارا گیا، ابتدائی منصوبہ بندی میں اورنج لائن کو 16 گھنٹے چلانے کا پلان بنایا گیا تھا لیکن اب موجودہ حالات دیکھتے ہوئے اسے 12 گھنٹے کمرشل رن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اورنج لائن کا کنٹریکٹ ہونے کے باوجود سٹیشنز ڈائیوو کے حوالے بھی نہیں کئے گئے، متعدد سٹیشنز ایل ڈی اے نے بھی ماس ٹرانزٹ کے حوالے نہیں کئے۔ 

رپورٹ کے مطابق نیسپاک کی جانب سے سٹیشنز کی فنشنگ پر کئی خامیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، ایک کھرب 60ارب کے انفراسٹرکچر کا منصوبہ بغیر انشورنس ہی چل رہا ہے، کسی بھی حادثے کی صورت میں نقصان کا ازالہ حکومت کو خود ہی کرنا ہوگا۔ 

جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیرشاہ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن کی انشورنس کا معاملہ این آئی سی ایل سے چل رہا ہے، اورنج لائن کے کمرشل ٹیسٹ رن آپریشنل تاریخ سے دو ہفتہ قبل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے سٹاف کی ٹریننگ چل رہی ہے، رائیڈر شپ دیکھ کر اورنج ٹرین کے دورانیہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -