شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،ہم جن چیزوں کےخلاف برسر پیکار ہیں اس پر ہمیں افسوس نہیں ،نوازشریف 

شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،ہم جن چیزوں کےخلاف برسر پیکار ہیں اس پر ...
شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،ہم جن چیزوں کےخلاف برسر پیکار ہیں اس پر ہمیں افسوس نہیں ،نوازشریف 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں ،ہم جن چیزوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اس پر ہمیں افسوس نہیں ،آج تو ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کراپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں ، ہم فری سٹیزن نہیں ہیں ،اپنے آپ سے پوچھے کیا آپ آزادشہری ہیں؟،جس پارلیمنٹ کے آپ کے ممبر ہیں وہ کتنی خودمختار ہے۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ہوا،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت اجلاس میں شریک ہوئی،نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سی ای سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،شہبازشریف نے بے مثال جرا¿ت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا۔

نوازشریف نے کہاکہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں ،انشا اللہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے ، ہمیں اس پر فخر ہے ہمارے ساتھی جرا¿ت سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں ۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم جن چیزوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اس پر ہمیں افسوس نہیں ،کیا جو پاکستان میں ہورہا ہے وہ صحیح ہے؟کیا الیکشن میں جودھاندلی ہوئی ہے وہ صحیح ہے ؟،کیا اس کو مان لیں ہم؟میراضمیر اس بات کو نہیں مانتا ہے۔

نوازشریف نے کہا آج تو ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کراپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں ، ہم فری سٹیزن نہیں ہیں ،اپنے آپ سے پوچھے کیا آپ آزادشہری ہیں؟،جس پارلیمنٹ کے آپ کے ممبر ہیں وہ کتنی خودمختار ہے، مجھے لوگوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس پارلیمنٹ کو کوئی اور چلا رہا ہے، دوسرے لوگ آکر پارلیمنٹ میں بتاتے ہیں کہ آج ایجنڈا کیا ہوگا،یہ بڑی سوچنے والی بات ہے یہ تو پارلیمنٹ پر کمپرومائز کیا ہواہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -