حیدر علی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی

حیدر علی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی
حیدر علی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو ٹی 20 میچ میں عمدہ نصف سنچری سکور کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بلے باز حیدر علی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ناردرن فرسٹ الیون اور کے پی کے فرسٹ الیون کے درمیان جاری میچ میں ناردرن کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے حیدر علی نے اپنے دھواں دار بلے بازی کی بدولت درست ثابت کر دیا۔ انہوں نے ذیشان ملک کیساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 185 رنز جوڑ کر مخالف ٹیم کو 244 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

حیدر علی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے جبکہ ذیشان ملک نے 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں آصف علی نے 23 رنز بنائے اور عمر امین 14 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے اور یوں ناردرن کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ 

مزید :

کھیل -