مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجاز الحق کی سعودی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ( ض) کے سر براہ محمد اعجازالحق نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
اعجاز الحق کی سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دوران گفتگو پاک سعودیہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس معوقع پر مسلم لیگ ض کے سربراہ نے سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمات پہ سعودی فرمانراوؤں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی جانب سے نیک تمناوں کا اظہار کیا جس پر سعودی سفیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔