باپ نے صرف 3ہزار روپے کے لیے بیٹی کو بیچ دیا، جس نے خریدا اس نے کیا کیا؟ نوجوان لڑکی ایسی کہانی کہ دل کو تڑپا دے

باپ نے صرف 3ہزار روپے کے لیے بیٹی کو بیچ دیا، جس نے خریدا اس نے کیا کیا؟ نوجوان ...
باپ نے صرف 3ہزار روپے کے لیے بیٹی کو بیچ دیا، جس نے خریدا اس نے کیا کیا؟ نوجوان لڑکی ایسی کہانی کہ دل کو تڑپا دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ بھارت میں ایک باپ نے صرف 3ہزار روپے میں اپنی 16سالہ بیٹی کو ایک ہوس کے پجاری کے ہاتھ فروخت کر دیا جو اسے 2سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں پیش آیا ہے جہاں متاثرہ لڑکی بالآخر اپنے باپ اور اس جنسی درندے کے خلاف سامنے آ گئی ہے اور میڈیا کو اپنی داستان سنا ڈالی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اب اس لڑکی کی عمر 18سال ہو چکی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ اس کے باپ نے 3ہزار روپے کے عوض اسے ایک شخص کے ہاتھ فروخت کر دیا جو اسے 2سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جب وہ حاملہ ہو گئی تو اس نے گھر سے نکال دیا۔ وہ شخص مجھے کام دلوانے کے بہانے لے کر آیا تھا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس سے میرا باپ میری قیمت وصول کر چکا ہے۔ اس کے گھر سے نکالنے کے بعد کئی دن تک میں گلیوں میں بھوکی پیاسی بے سہارا گھومتی رہی اور پھر مجھے وومن اینڈ چائلڈ ویلفیئر کے اہلکاروں نے ریسکیو کیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکی کے باپ اور اسے ہوس کا نشانہ بنانے والے شیطان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔