پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے گیارہ ہزار 239 ٹیسٹ کئے گئے ، کتنے کیسز مثبت آئے؟وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےتفصیلات بتادیں

 پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے گیارہ ہزار 239 ٹیسٹ کئے گئے ، کتنے ...
 پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے گیارہ ہزار 239 ٹیسٹ کئے گئے ، کتنے کیسز مثبت آئے؟وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےتفصیلات بتادیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 86 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وقت صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1695 ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ نناوے ہزار تین سو اٹھتر مریضوں میں سے پچانوے ہزار چارسو انچاس  مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اب تک بارہ لاکھ انتالیس ہزار دو سو گیارہ  ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹےکےدوران گیارہ ہزار دوسو انتالیس  ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پنجاب میں 2234 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ،پنجاب میں کورونا کے 97مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،لاہو رکے ہسپتالوں میں22مریضوں کاعلاج ہورہاہے جبکہ مجموعی طورپر23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں انسداد کورونا کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی،بچوں کی صحت سب سے پہلے عزیز ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں ،حکومت کے انسداد کورونا کے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے،کورونا پر سیاست کرنے والو ں کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا،اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پرمنفی سیاست کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی،ہر موقع پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

مزید :

کورونا وائرس -